English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی جلد دنیاکی 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا، صدر اردوان

القمر

انقرہ (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی عنقریب دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں سے ایک ہوگا۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع آئدن میں کاغذ کی ایک فیکٹری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کارخانہ ماحولیاتی عناصر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پیداوار کرے گا اور اس سے نہ صرف سالانہ 250 ملین ڈالر کے کاغذ کی درآمدات کا خاتمہ ہوگا بلکہ یہ 200 ملین ڈالر کی
برآمدات کا موجب بھی بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی خطہ افریقا، ایشیا اور یورپ کے پیداواری مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، اس کا صنعتی پیداواری انڈکس 144 فیصد کی سطح پر پہنچ چکا، کورونا وائرس کے دوران 27 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا، ہماری برآمدات کا دائرہ 205 ممالک اور علاقوں تک پہنچ چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے