ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی ونٹر انٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ

کراچی (اے پی پی)پی سی بی ونٹر انٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ میں ابو ریحان کرکٹ کلب کراچی زون ایک نے مارخور کرکٹ کلب زون ایک کو بآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ مارخور کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 39 اوورز میں تمام وکٹوں پر 199 رنز بنائے۔ جہانزیب خان نے 57 اور فہد قدیر نے 47 رنز اسکورکیے۔ رئیس احمد اور حمزہ سلیم نے2،2 جبکہ کامران اقبال، اختر منیر، محمد حماد اور عمیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ابوریحان کرکٹ کلب نے 25 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں