English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سربراہ اومانی بحریہ کا نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ، امیرالبحر سے ملاقات

اسلام آباد، نیول چیف امجد نیازی عمان کے ریئر ایڈمرل سیف بن نصر سے تبادلہ خیال کررہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) کمانڈر رائل اومانی بحریہ رئر ایڈمرل سیف بن نصیر بن محسن الراہبی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کمانڈر رائل اومانی بحریہ کے سربراہ کا استقبال کیا، انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ کمانڈر رائل اومانی بحریہ کو پاک بحریہ کی ذمے داریوں اور استعدادکار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے خطے میں بحری سیکورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر رائل اومانی بحریہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے