ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا : برفانی طوفان سے کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن: امریکا میں شدید برفانی طوفان کے بعد مشینوں کے ذریعے برف ہٹاکر سڑکیں صاف کی جارہی ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں برفانی طوفان کے باعث کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے مقامی حکام کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سخت حفاظتی تدابیر کی جارہی ہیں۔ طوفان کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں اورہزاروں صارفین کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔امریکا کے جنوب مشرقی علاقوں میں 9 انچ سے زائد برف پڑنے کے بعد چند علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری تک پہنچ گیا۔ جن ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ان میں ورجینیا، جارجیا اور شمالی اور جنوبی کیرولائنا شامل ہیں۔سڑکوں اورریل کی پٹڑیوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ راستوں پر برف جم جانے سے سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور مشینوں کی مدد سے برف کو ہٹایا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں