ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ہجرِاقتدار نے اپوزیشن رہنمائوں کو بے چین کیا ہواہے،عثمان بزدار 

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  اپوزیشن کی منفی سیاست کا چراغ گل ہوچکا ہے اور  ہجراقتدار نے اپوزیشن رہنمائوں کو بے چین کیا ہواہے – یہ بے چینی 2023کے بعد مزید بڑھے گی-

عثمان بزدار کا کہناتھا کہ مسترد شدہ عناصر محض اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بے لوث قیادت کا کوئی نعم البدل نہیں اور وزیراعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو کھرا،سچا اور مخلص لیڈر ملا ہے۔ ساڑھے تین برس کے دوران تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کیلئے وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں