English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نسلہ ٹاور کیس: نوید بشیر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نسلہ ٹاور کیس میں اہم پیش رفت‘جوڈیشل مجسٹریٹ نے سندھی مسلم سوسائٹی کے سابق اعزازی سیکرٹری نوید بشیر کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔سندھی مسلم سوسائٹی کی طرف سے غیر قانونی قبضہ دینے اور سروس روڈ پر قبضے کے حوالے سے جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ عباس مہدی کی عدالت کے روبرو سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم نوید بشیر کو عدالت میں پیش کردیا۔ پولیس کے مطابق سندھی مسلم سوسائٹی نے مزمل درزی نامی شخص کو غیر قانونی قبضہ دیا، سوسائٹی اور دیگر اداروںکی ملی بھگت سے سروس روڈ پر قبضہ کرایا گیا ، ملزم نوید بشیر سے اہم معلومات اور دستاویزات ملنے کا امکان ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم شاطر اور چالاک ہے ،تفتیش کے لیے ریمانڈ دیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس مہدی نے ملزم کو 21 جنوری تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پروگریس رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے