ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دیوار براق کو یہودیانے کیلیے ساڑھے 3کروڑ ڈالرکی منظوری

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے ساڑھے 3کروڑ ڈالرکے منصوبے کی منظوری دی ہے ، جس کا مقصد دیوارالبراق کے تاریخی تشخص کو‘ تبدیل کرنا ہے۔ دیوار براق مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار سے متصل ہے۔قابض حکومت کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق منصوبے کے تحت بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جائے گا۔ دیواربراق کے داخلی اور خارجی راستے کھولے جائیں گے اور اسے پبلک ٹرانسپورٹ سے منسلک کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہودی طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے تعلیمی پروگرام تیار کیے جائیں گے۔ صہیونی اقدام کی اہمیت کا اندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ منصوبے کے بجٹ میں وزیر اعظم کے دفتر، دفاع، تعلیم، خزانہ، داخلہ، نقل و حمل، سیاحت، ثقافت، کھیل، ٹیکنالوجی، امیگریشن اور شن بیٹ کی وزارتوں کی مختص رقم سے کٹوتی کی جائے گی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیت نے اپنے بیان میں کہا کہ 5سالہ منصوبہ یہودی آباد کاروں کے لیے مقدس ترین اور اہم ترین مقامات کی زیارت کے لیے بنیادی سفری ڈھانچہ فراہم کرے گا۔ اس سے بہت سے دوسرے زائرین کی آمد میں مدد ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں