English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع

گزشتہ روز دھند نے ڈھیرے جمائے تو آج اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے، پشین، لورالائی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ڑوب اوربارکھان میں بھی بارش متوقع ہے۔محمکہ موسمیات کے مطابق کو ہلو، نوکنڈی، دالبندین، سبی، قلات، کوئٹہ اور زیارت میں برفباری کا امکان جبکہ لاہو، راولپنڈی، اٹک، چکوال، مری، جہلم، منڈی بہائوالدین اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے۔خوشاب ،میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش اور مری ، گلیات اور گردونواح میں برفباری کا امکان موجود ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا راج رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور موہنجو داڑومیں شدید دھند کا امکان ہے، چترال، دیر،کالام، مانسہرہ، مالاکنڈ، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی بارش متوقع ہے۔با جوڑ، بنوں، ڈی آئی خان، و زیرستان، خیبر، شا نگلہ، ہری پور اورصوابی میں بارش، اور مردان، نو شہرہ، پشا ور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ، وزیر ستان اورکرم میں بارش اور برفباری کا امکان موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے