English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر میں تین پاکستانی کھلاڑی شامل، بابر اعظم کپتان مقرر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، ٹیم میں تین پاکستانی بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سےٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کی جانب سے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کا کپتان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم (کپتان) دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، محمد رضوان، ایڈن مارکرم، مچل مارش، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جوش ہیزل ووڈ، وانندو ہسارنگا، شاہین شاہ آفریدی اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

دوسری طرف بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے