ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فائیو جی خدشات، امارات سمیت 4 ایئر لائنز نے امریکا کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں

ابو ظہبی : فائیو جی ٹیکنالوجی کے تباہ کن اور خطرناک اثرات کے خدشات پر امارات اور جاپان سمیت مختلف فضائی کمپنیوں نے امریکا کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان ایئر لائنز میں ایئر انڈیا، اے این اے، جاپان ایئر لائنز اور ایمریٹس شامل ہیں جن کی انتظامیہ نے امریکا کے سفر کے لیے شدید خدشات کے پیشِ نظر پروازیں منسوخ کی ہیں۔

امریکا میں جیٹ بلیو، امریکن ایئر لائنز، ساؤتھ ویسٹ، یونائیٹڈ ڈیلٹا، یو پی ایس اور فیڈ ایکس اْن کمپنیوں میں شامل ہیں جنہوں نے خط لکھ کر خبردار کیا ہے کہ فائیو جی سی بینڈ ٹیکنالوجی کے ایئر لائنز کے آپریشنز پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور زبردست معاشی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔فائیو جی ٹیکنالوجی کے خطرناک اثرات کے خدشات پر امارات کے علاوہ جاپان ایئر لائنز، ایئر انڈیا اور اے این اے نے امریکا کیلئے پروازیں منسوخ کر دیںفائیو جی ٹیکنالوجی کے خطرناک اثرات کے خدشات پر امارات کے علاوہ جاپان ایئر لائنز، ایئر انڈیا اور اے این اے نے امریکا کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں۔

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ 1100 پروازیں اور 1 لاکھ مسافروں کو روزانہ تاخیر اور فلائٹس کی منسوخی جیسے مسائل کا سامنا ہو گا۔اگرچہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اعتراف کیا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے طیاروں کے اہم سسٹمز متاثر ہو سکتے ہیں جن میں ریڈیو الٹی میٹرز شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں