English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دبئی ایکسپو 2020‘ اماراتی وزیرخارجہ کا پاکستان پویلین کا دورہ

عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین میں ماہ خیبر پختونخوا جاری ہے۔ اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے پاکستان پویلین کا دورہ  کیا۔پاکستانی پویلین کے دورے کے موقع پر شیخ عبداللہ نے ابوظہبی میں دہشت گردانہ حملے میں ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہارکیا۔اس کےعلاوہ شیخ عبد اللہ نے حملے میں 2 زخمی پاکستانیوں کے علاج اور میت کی وطن واپسی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہونے والا دبئی ایکسپو 6 ماہ تک جاری رہے گا، جس میں 190 ممالک کے پویلین موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے