English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ 7 کے لیے اپنے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 7 کے ابتدائی 3 میچز کے لیے بیٹر ہیری بروک کی جگہ بولر میتھیو پوٹس کو متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے منتخب کرلیا۔ پشاور زلمی نے فاسٹ بولر عامر خان کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر آرش علی خان کو اسکواڈمیں شامل کرلیا۔عامر خان انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ پی ایس ایل 7 کی ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی نے ان دونوں کھلاڑیوں کی بطور متبادل کھلاڑی منظوری دے دی۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کی سربراہی میں قائم کردہ اس کمیٹی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اور سمیر کھوسہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے