English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاڑکانہ:پولیس موجودگی میں محنت کش کی ٹریکٹر ٹرالی چوری

القمر

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) شہر کے تھانہ حیدری کی حدود نوڈیرو بائی پاس پولیس پکٹ کے قریب نامعلوم چورپولیس کی موجودگی میں محنت کش مشتاق جتوئی کی ٹریکٹر ٹرالی چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ شہر کے مارکیٹ تھانہ کی حدود میں چوروں نے سہیل سولنگی کے ہاروں کی دکان کے تالے توڑ کر45 ہزار کے ہار، اسٹیبلائزر، کمپریسر و دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ دوسری جانب جتوئی برادری کی جانب سے شہر کے نوڈیرو بائی پاس جبکہ سولنگی برادری نے ایمپائر روڈ پر ٹائر نذرآتش کرکے علیحدہ علیحدہ دھرنا دیا جہاں انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوری اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ٹریکٹر ٹرالی، نقدی اور سامان واپس کرکے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے