English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

این اے 196: دوبارہ گنتی مکمل، پی ٹی آئی اُمیدوار کو برتری

القمر

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)حلقہ این اے 196پر دوبارہ گنتی کا عمل ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں مکمل ہو گیا، 441پولنگ اسٹیشن کی دوبارہ گنتی میں بھی پی ٹی آئی امیدوار محمد میاں سومرو کو برتری حاصل ہوئی، 472 پولنگ اسٹیشن میں سے 441 پولنگ اسٹیشن کی دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی اُمیدوار 83038ووٹ جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اعجاز جکھرانی کے 79187 ووٹ گنے گئے جس کے تحت پی ٹی آئی امیدوار کو 3851 ووٹوں کی برتری حاصل ہے دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی اُمیدوار کے 3117اور پیپلز پارٹی اُمیدوار کے 2612 ووٹ خارج ہوئے ہیںجبکہ 31پولنگ اسٹیشن کے بیلٹ پیپر غائب ہیںغائب 31 پولنگ اسٹیشن کے فارم 45میں پی ٹی آئی اُمیدوار محمد میاں سومرو کے 6227اور پیپلزپارٹی اُمیدوار کے 5086 ووٹ ریکارڈ میں میں موجود ہیںاس سلسلے میں رابطے پر پی ٹی آئی امیدوار محمد میاں سومر وکے وکیل محمد عظیم سومرو نے رابطے پر بتایا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا جس میں پی ٹی آئی اُمیدوار محمدمیاںسومرو نے کامیابی حاصل کی ہے، 31 پولنگ اسٹیشن کے بیلٹ پیپر غائب ہیں جنہیں ڈھونڈنے کے لیے الیکشن کمیشن نے 4 ہفتے کی مہلت مانگی ہے کیونکہ بیلٹ پیپر کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 31 پولنگ اسٹیشن کے بیلٹ پیپر کے فارم 45 ہمارے پاس موجود ہیں جس میں محمد میاں سومرو کو 1141ووٹو ں کی برتری حاصل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے