English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل سے ایک بار پھرسردی میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، سردی کی اس لہر میں درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک گرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کل سے شروع ہونیوالی سردی کی لہر 7 دن برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا آج دن میں موسم خشک اور رات میں سر درد ہے گا تاہم دن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جبکہ رات میں درجہ حرارت 13 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ دن میں ہوا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جبکہ کل سے شہر میں مزید تیز ہوائیں چلیں گی، ہوا کی رفتار میں اضافے سے سردی کی شدت بڑھے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاورسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے