English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کورونا وائرس کا شکار

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ہربھجن سنگھ نے بتایا کہ اْنہیں کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد ْنہوں نے ٹیسٹ کروایا جوکہ مثبت آگیا۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں۔

اْنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں سے درخواست کروں گا جو حالیہ دنوں میں مجھ سے ملے کہ وہ جلد از جلد اپنا ٹیسٹ کرائیں، براہِ کرم محفوظ رہیں اور خیال رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے