English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد کچ�ری  کے 15 ججز کورونا کا شکار�وگئے

اسلام آباد: اسلام آباد کی  ضلع کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ کے بعد کورونا کا شکار ججز کی عدالتیں بند کردی گئیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں 15 ججز کورونا کا شکار ہو گئے جب کہ ضلع کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔کورونا کا شکار ججز کی عدالتیں   بند کر دی گئی ہیں، عدالتوں میں ڈس انفیکشن اسپرے کرایا جائے گا، عدالتی اہلکار جس جس عدالت میں کام کر رہے تھے وہاں بھی ڈس انفیکشن اسپرے ہو گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز اور 29 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے