ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھانا ، بارودسے بھرا ٹرک پھٹنے سے تباہی ، 17افراد ہلاک

اکرا: گھانا میں بارود سے بھرے ٹرک میں دھماکے کے بعد تباہی کا منظر

اکرا (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی گھانا میں بارودسے بھرا ٹرک پھٹنے سے 17افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ حادثہ اس وقت رونما ہوا، جب سونے کی ایک کان کے لیے بارودی مواد لے کر جانے والا ایک ٹرک ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے کے بعد ٹرک میں زور دھماکا ہوا اور قریبی علاقہ بھی اس کے اثرات کی لپیٹ میں آ گیا۔ دھماکے کے باعث 500سے زائد قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا،جب کہ ایک قصبے کا نام و نشان مٹ گیا۔ حکا م کا کہنا ہے کہ ابتدائی امدادی کارروائیوں کے دوران 59زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا،جب کہ مکانات کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کوشش جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک میں دھماکا خیز مواد سے بھری پیٹیاں موجود تھیں، جنہیں کان کنی کی غرض سے لے جایا جا رہا تھا۔ شدید دھماکے کے باعث زمین میں کئی فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا ۔ واقعہ گنجان آباد علاقہ میں پیش آنے کی وجہ سے دھماکے سے بہت نقصان ہوا ہے۔ حادثے کی جگہ سے اٹھنے والے دھوئیں اور راکھ کے بادل نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں