English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کال ٹریس کرنے کی ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشاف

کراچی: سندھ پولیس کے پاس واٹس ایپ کی کال ٹریس کرنے کے لیے ٹیکنالوجی موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ہفتے کوسندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر پولیس نے انکشاف کیا کہ واٹس ایپ سیکی جانے والی فون کال ٹریس نہیں ہوسکتی۔جے آئی ٹی کے سربراہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پولیس کے پاس ایسی ٹیکنالوجی نہیں جو واٹس ایپ کال کو ٹریس کرسکے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ لاپتا شہری سلطان سے متعلق مسقط سے واٹس ایپ پر کال کی جارہی ہے، اس پر عدالت نے سوال کیا کہ واٹس ایپ کال کسی نہ کسی فون نمبر سے کی جاتی ہوگی؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مسقط کا فون نمبر صرف واٹس ایپ پر موجود ہے اور سم بند ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ واٹس ایپ نمبر جس انٹرنیٹ یا سیلولر سروس سے کنیکٹ ہے اس کا سراغ نہیں لگایا جاسکتا؟ اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ سم بند ہے اور تحقیقات میں تعاون کے لیے ایف آئی اے کو بھی لکھا ہے۔

عدالت نے پولیس کو لاپتا شہری سلطان کی بازیابی کیلیے ایف آئی اے سے بھی مدد لینے کا حکم دیتے ہوئے پیشرفت رپورٹ 8 فروری کو طلب کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے