ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی کمیشن :خرم پرویز اور صدیق کپن مذہبی آزادی کے متاثرین کی فہرست میں شامل

واشنگٹن)اے پی پی) انڈین امریکن مسلم کونسل نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف)کی طرف سے انسانی حقوق کے کشمیری محافظ خرم پرویز اور بھارتی صحافی صدیق کپن کو مذہب یا عقیدے کی آزادی (ایف او آر بی)کے
متاثرین کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین امریکن مسلم کونسل کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب بھارت میں زیر حراست قتل سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔ یو ایس سی آئی آر ایف کا خرم پرویز اور صحافی صدیق کپن کے بارے میں اقدا م انتہائی اہم ہے جو ان کی کی حفاظت کو یقینی اور ان کی آزادی کو محفوظ بنائے گا ۔ کونسل نے کہا کہ بھارت ایک خاص تشویش کا ملک ہے، جسے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزاد ی ایک ایسے ملک کے طور پر بیان کرتا ہے جو مذہبی آزادی کی منظم اور سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔
امریکی کمیشن

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں