کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو ارطغرل اور باقی کھلاڑیوں کو ان کے سپاہی قرار دے دیا۔شاہین آفریدی نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بابر اعظم کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے انہیں نمبر ون پلیئر قرار دیا۔ شاہین نے کہا کہ میں اور رضوان ہمیشہ بابر کو کہتے ہیں کہ ’’آپ بتائیں ہم کیا کریں کیونکہ وہ ارطغرل ہے اور ہم اس کے سپاہی ہیں‘‘۔ بابر جیسا کہے ہم اس کے پیچھے ہیں۔

