ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 موٹر وے پر حادثے کا شکار گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

موٹروے ایم ون پشاور اسلام آباد سیکشن پر حادثے کی شکار گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹر وے پر پشاور ٹول پلازہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ایک گاڑی کے حادثے کی اطلاع پر موٹر وے پولیس امدادی کارروائی کے لیے موقع پر پہنچی تو گاڑی میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔موٹر وے پولیس کی ٹیم نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی کی ڈگی سے 36 کلو گرام چرس اور 30 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے برآمد ہونے والی منشیات قبضے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس نے مزید قانونی کارروائی کے لیے گاڑی اور برآمد شدہ منشیات پولیس اسٹیشن اکبر پورہ کے حوالے کر دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں