ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھونکنے والے کتوں کی ٹیم رکھنے والا لیڈر معاشرے کو تباہ کر سکتا ہے، احمد جواد

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے عمران خان اور ان کی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پی ٹی آئی رہنما احمد جواد نے کہا کہ پی ٹی آئی تبدیلی کے نظریے پر شروع ہوا گندا دھوکا ہے، عمران خان کو حقائق بتانے والوں کی ضرورت ہے، وہ درباریوں کے گھیرے میں ہیں۔

احمد جواد نے کہا کہ میں نے سچ کا ساتھ دیا اور سچ کے لیے کھڑا ہوا ہوں، سچ کی طاقت بہت زیادہ ہے، آوازیں معاشرے، نسل اور قوم کا عکس ہوتی ہیں، پوری دنیا سے لاکھوں کی تعداد میں مجھے فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کی ٹیم گدھوں پر مشتمل ہو ایسا لیڈر معاشرے کو تباہ کرسکتا ہے، پی ٹی آئی کا ورکر عمران خان کا اصل چہرہ پہچان چکا ہے، اب ہم اس حکمران کو بے نقاب کریں گے، مجھ سمیت بہت سے کارکن دھوکے کا شکار ہوئے۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں کون کون ارب پتی بنا سب کے نام سامنے لاؤں گا، اس پر کام شروع کردیا، ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہوں، صحافیوں سے بھی مدد لوں گا اور انہیں اہم تفصیلات فراہم کروں گا۔

احمد جواد نے کہا کہ عمران خان صرف اپنی تعریف سننے والوں کو پسند کرتے ہیں، عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو اپنا اے ٹیم ایم بنا لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں