ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانوں کی امداد عالمی برادری کی ذمے داری ہے ،وزیر اعظم

اسلام آباد (اے پی پی/ آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کو فوری انسانی ریلیف فراہم کرے جنہیں شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ ہفتے کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے لیے یہ فوری نوعیت کا معاملہ ہے‘ غذائی قلت کا شکار لاکھوں افغانیوں کو فوری ریلیف کی فراہمی اقوام متحدہ کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اس کام میں لیڈ کرنی چاہیے تاکہ افغانیوں کی امداد کی جاسکے۔ انہوں نے یورپی یونین کے سربراہ سے بھی کہا کہ وہ جنوری یا فروری میں افغانستان کے لیے ڈونر کانفرنس کا انعقاد کریں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلومبرگ اور اکانومسٹ جیسی عالمی معاشی تنظیموں نے ملکی کامیاب معاشی اصلاحات کو تسلیم کیا ہے‘ روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے ہیں اور فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے ٹیکس وصولی، برآمدات اور ترسیلات زر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وزیر خزانہ شہری، نچلے اور متوسط طبقے کی آبادی کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات شروع کریں‘ یہ طبقہ مہنگائی سے متاثر ہوا ہے۔ ہفتے کو وزیراعظم کا شوکت ترین سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران عمران خان نے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث وزیر خزانہ کی خیریت دریافت کی اور عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ مقامی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دسمبر سے کم ہو رہی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں