ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہزاد اکبر نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ منسلک رہیں گے اور بطور ممبر قانونی برادی اپنا تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں