English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ: سفارتخانے کے عملے کے اہل خانہ کو یوکرین چھوڑنے  کے احکامات

امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرین میں اپنے سفارت خانے کے عملے کے اہلیت رکھنے والے اہل خانہ  کے ارکان کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ خارجہ نے  ایک بیان میں کہا  ہے کہ اس نے براہ راست  ملازمت پر رکھے گئے امریکی ملازمین کو رضاکارانہ روانگی کی اجازت دی ہے اور اہلیت رکھنے والے خاندان کے افراد کو کیف  کے سفارتخانے سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔ بیان میں  کہا  گیا ہے کہ یوکرین میں موجود  امریکی شہریوں کو کمرشل  یا دیگر نجی طور پر دستیاب نقل و حمل کے ذرائع  استعمال  کرتے ہوئے اب  روانگی پر غورکرنا چاہئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق منظور شدہ  رضاکارانہ روانگی کا اطلاق  امریکہ کے  ان غیر ضروری سرکاری ملازمین پر ہوتا ہیجن کے پاس اب یوکرین چھوڑنے کا اختیار موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے