English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف انفارمیشن بیسڈ کاروائیوں کا سلسلہ جاری 

پشاور: پشاور پولیس کی جانب سے شہر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنائی گئی نئی حکمت عملی کے تحت انفارمیشن بیسڈ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، نئی حکمت عملی کے تحت جگہ جگہ اسنیپ چیکنگ اور مصدقہ اطلاعات پر ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران گزشتہ شب شہر کے مختلف علاقوں میں17سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں، مصدقہ اطلاعات پر ہونے والے آپریشنز میں سنگین جرائم میں ملوث9 خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح197  مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے کر ان سے مختلف زاویوں پر پوچھ گچھ کی گئی ہے، کارروائیوں کے دوران 79غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور34 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اسی طرح جیل سے رہا ہونے والے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان سمیت اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے 16افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر39 عدد پستول،1 عدد کلاشنکوف ،2 عدد رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے