لاہور(نمائندہ جسارت)سربراہ ق لیگ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے عمران خان کو مشیروں کے غلط مشوروں پر محتاط رہنے کا کہہ دیاہے۔چودھری شجاعت نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اپنے مشیروں اور سیاسی ترجمانوں کے غلط مشوروں سے نہ صرف محتاط بلکہ خبردار رہیں، جب عمران خان کو ان کے مشیر کوئی ایڈوائس دیتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی بات ضرور ہوتی ہے، وہ اپنی سوچ کے مطابق چیزوں کو اچھالتے ہیں جس کا نقصان صرف عمران خان کو ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ بیان کسی دشمن نما دوست نے دیا ہوگا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا، میڈیا میں آ کر بولتا ہوں، اگر مجھے ہٹایا گیا توپہلے سے زیادہ خطرناک بن جائوں گا۔
