English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا کی مہذب قوم ہونے کے دعویدارامریکا کے صدرنے رپورٹر کو سرعام گالی بک دی

امریکا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق سوال پر صدر جوبائیڈن بھڑک اٹھے ا ور مائیک پر فاکس چینل کے رپورٹر کو گالیاں بک دیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران فاکس نیوز کے رپورٹر پیٹر ڈوسی نے صدر بائیڈن سے سوال کیا کہ آپ مہنگائی سے متعلق سوال کا جواب دیں گے؟ کیاآپ کو لگتا ہے کہ مڈٹرمز میں بڑھتا ہوا افراط زر سیاسی ذمے داری ہے؟ رپورٹر کے اس سلگتے ہوئے سوال نے جو بائیڈن کو طیش میں مبتلا کردیا اور انہوں نے جذبات سے عاری چہرے کے ساتھ رپورٹر کو فحش گالی دے دی۔ جسے مائیک پر وہاں موجود افراد نے سن لیا۔ صحافی نے کہا ہے کہ بائیڈن نے اس واقعے کے ایک گھنٹے بعد ہی مجھے فون کرکے اپنی غلطی تسلیم کی اور معافی مانگ لی تھی۔ پیٹر کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن سے فون پر خوش گوار موڈ میں بات ہوئی اور انہوں نے اپنی بات بھی واضح کردی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے صدر کو بتایا ہے کہ میں آئندہ بھی غیر متوقع سوالات کرتا رہوں گا جس کا صدر نے مثبت جواب دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے