ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیمرون: اسٹیڈیم میں داخل �ونے کے دوران بھگدڑ میں 8 ا�راد کچل کر �لاک

یاوندے: افریقی ملک کیمرون میں فٹبال میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس میں کچل کر 8 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیمرون کے دارالحکومت میں افریقا کپ آف نیشن کے سلسلے میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں فٹبال کے سنسنی خیز میچز سے بڑی تعداد میں شائقین بھی محظوظ ہو رہے ہیں۔میزبان ملک کیمرون کی فٹبال ٹیم کا ایک اہم میچ یاوندے اولیمبے اسٹیڈیم میں تھا جہاں 60 ہزار شائقین کی گنجائش تھی تاہم فٹبال کے دیوانوں کی کئی گنا زیادہ تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئی۔

اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران مرکزی دروازے پر دھکم پیل اور بھگدڑ مچنے سے 8 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 38 زخمی ہیں جن میں درجن بھر افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اسٹیڈیم کے گنجائش کے 60 فیصد تک شائقین کو اندر داخل ہونے کی اجازت دی تاہم ہزاروں شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے بضد تھے۔اس میچ میں مخالف ٹیم کو 2-1 سے شکست دیکر میزبان ملک کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں