ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ کے نماز جنازہ میں کرکٹ حلقوں کی بڑی تعدادمیں شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ کی نماز جنازہ رحمانیہ مسجد طارق روڑ پر ادا کی گئی جبکہ تدفین بھی ملحقہ سوسائٹی قبرستان میں عمل میں آئی۔مرحوم کے رشتہ داروں، دوست و احباب کے علاوہ پی آئی اے اور کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دریں اثنا مرحوم سابق ٹیسٹ کرکٹر کے انتقال پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری، کے سی سی اے زون ایک کے سابق سیکریٹری منیر قادری، کے سی سی اے زون 2کے وصال انصاری، پی آئی اے (پیاسی) کے سابق رہنما محتشم علی قادری، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری اولمپئین رائو سلیم ناظم اور پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین سید عاصم علی قادری نے بھی مرحوم کی وفات پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں