اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کے ارکان نے کرپشن میں اضافے پرسینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کروادی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوگیا، یہ ایک اہم ایشو ہے اسے فوری زیر بحث لایا جائے۔قرار داد پر ن لیگ، پیپلزپارٹی، جے یوآئی، پی کے میپ، اے این پی، جماعت اسلامی کے ممبران کے دستخط ہیں

