English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دھرنا جاگیرداراور وڈیروں کیخلاف ہے، شمس سواتی

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرر ہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وڈیرے اور جاگیردار سن لیں کہ کراچی سمیت پورا پاکستان بیدار ہوچکا ہے۔ پاکستان کا شہری اورمزدور طبقہ ا ب کسی جاگیردار اور وڈیرے کی غلامی نہیں کرے گا۔ہاری اور کسان اب جان چکے ہیں کہ ہمارا دشمن کون ہے۔نیشنل لیبر فیڈریشن مزدوروں کی تحریک ہے۔ہم انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے آزاد کرانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔سندھ کے ہاری اور کسان وڈیروں اور جاگیرداروں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔جماعت اسلامی میدان عمل میں موجود ہے۔کالے بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنا دیہی وشہری سندھ کے مزدوروں کے دل کی آواز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے