English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاز نیٹ ورک کے ناجائز ٹیکس پر صارفین پھٹ پڑے، ‘#لوٹ_رہا_ہے_جاز’ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

القمر

معروف موبائل نیٹ ورک کمپنی جاز کے ناجائز ٹیکسز پر صارفین پھٹ پڑے،’#لوٹ_رہا_ہے_جاز’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل نیٹ ورک کمپنی جاز کی ناجائز حرکتوں کی وجہ سے صارفین پھٹ پڑے ہیں اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے

صارفین کا کہنا ہے کہ جاز کہنے کو تو فورجی کا دعویٰ کرتا ہے لیکن انکا نیٹ فورجی کیا ٹو جی بھی نہیں چلتا، آئے روز خود سے میسج کر کے صارفین کے مختلف پیکجز ایکٹو کئے جاتے ہیں اور صارفین کے علم میں لائے بغیر پیسے کاٹنا شروع کر دیئے جاتے ہیں۔

صارفین کے مطابق جتنا بھی بیلنس ہو سب ختم ہوجاتا ہے اور صارف کو پتہ بھی نہیں ہوتا، ہیلپ لائن پر کال کریں تو دو دو گھنٹے تک جاز کی ہیلپ لائن پر کوئی ملتا نہیں اگر کوئی غلطی سے مل جائے تو بجائے غلطی تسلیم کرنے کے صارف کو ایسا جواب دیا جاتا ہے کہ صارف سر پیٹتا رہ جاتا ہے، پی ٹی اے کو شکایات کی جائیں تو بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا،

جاز کی ناجائز حرکتوں سے صارفین اتنا تنگ آ چکے ہیں کہ اب وہ پھٹ پڑے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر #لوٹ_رہا_ہے_جاز ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں صارفین اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ #لوٹ_رہا_ہے_جاز میں نے اپنی اور اپنے فرینڈز کے ساتھ روزانہ کی لوٹ مار پر آواز بلند کرنے کیلئے رکھا اور ہر سوشل میڈیا صارف نے بھرپور حصہ لیا جو انکا نشانہ بنا ہے مبارکباد آپ دوستوں کو کہ آپ نے اپنے حق کے لیے آواز اٹھائی۔ جو دوست کل وقت نا ہونے کے باعث حصہ نہیں لے سکے

ایک صارف نے جاز کو ڈاکو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ مئی 2021 میں سیلولر کمپنیز کو @PTAofficialpk کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں CMOs کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ کسی بھی آفر کی ایکٹیویشن سے پہلے کسٹمرز کی اجازت حاصل کریں اور اس حوالے سے تین ہفتوں کے اندر رپورٹ submit کروانے کا کہا گیا۔

ایک صارف عثمان صادق کا کہنا تھا کہ جاز نیٹورک والوں کو یہ دیکھ کر تھوڑی بہت شرم کرنی چاہئے اور اپنی سروس بہتر کرنی چاہئے ہے۔ کل رات سے #لوٹ_رہا_ہے_جاز ٹاپ ٹرینڈ ہے پاکستان میں… اس پر کوئی ردعمل جاز انتظامیہ کی طرف سے؟

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ جاز کی سروس تو بے کار ہے ساتھ میں جاز کیش ایپ کا بھی ستیاناس کر دیا ہے انھوں نے۔ ایزی لوڈ کرنے پے ٹیکس، کال کرنے پے ٹیکس، ہیلپ لائن کال کرنے کے پیسے، مطلب کے ان کو اپنا مسئلئہ بھی بتانا ہو تو اس کے لیے پہلے پیسے دینے پڑئے گے۔ بہت ہی کوئی غریب اور گھٹیا کمپنی ہے #لوٹ_رہا_ہے_جاز

ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں پچھلے تین ماہ سے جاز آفس کے چکر لگا رہا ھوں لیکن ہر بار ایک نیا لولی پوپ دے کر بھیج دیتے ہیں

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ہے وہ ثبوت جو میرے پاس محفوظ ہے آج تک اس پر کوئی شنوائی نہیں کی گئی ۔۔۔کئی بار کہا گیا کہ آپکا 2 دن میں مسئلہ حل ہو جائے گا آج 8ماہ ہونے کو ہیں۔۔۔سب بکواس ہے یہ کمپنی

واضح رہے کہ جاز کی جانب سے صارفین کو کسی قسم کا کوئی رسپانس بروقت نہیں دیا جاتا اور صارفین کے پیسے مسلسل کاٹے جاتے ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے