English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی دارفانی سے رخصت ہوگئے

القمر
نامور مرجع تقلید حضرت آیت اللہ صافی گلپایگانی 103 سال کی عمر میں داعی اجل کو لبیک فرما گئے۔حوزات علمیہ حضرت آیت الله العظمیٰ صافی گلپائیگانی قدس سرہ الشریف حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
اس عظیم اور عالی قدر مرجع کا افتخار آمیز کارنامہ اسلام اور تشیع کی خیر خواہی ،نصیحت اور خدا کے بندوں کے لئے ہمدردی اور دلسوزی سے بھرا ہوا تھا۔
حضرت آیت اللہ  لطف‌الله صافی گلپایگانی ( بمطابق ایرانی کیلنڈر) 1297 کو ایران کے شہر گلبایگانی میں پیدا ہوئے اور آپ  شیعہ فقہ پر کئی کتابوں کے مصنف تھے ۔ انہوں نے آیت الله العظمی سید حسین طباطبایی بروجردی کے زیر سایہ قم میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے قم کے مدارس میں تعلیم بھی دی۔ آیت اللہ صافی گلپایگانی کی سائنی کاوشوں اور عملی کوششوں نے اسلامی دنیا کے لیے قیمتی سرمایہ اور میراث چھوڑی ہے۔

منگل، یکم فروری 2022

شفقنا اردو

ur.shafaqna.com

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے