English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بائیڈن۔الثانی ملاقات،اہم موضوعات پر غور

القمر

امریکی صدر جو بائیڈن نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ وائٹ ہاوس میں ملاقات کی جس میں عالمی توانائی  کی ترسیل میں  استحکام کی بحالی ،مسئلہ افغانستان اور دیگر موضوعات پر بات چیت کی ۔

صدر بائیڈن نے  قطر کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کو امریکی مفادات کے لیے اہم قرار دیا۔

انہوں نے طالبان کے ساتھ امریکی جنگ کے خاتمے کے دوران ہزاروں امریکی شہریوں اور افغانوں کے انخلا میں مدد کرنے پر قطر کی تعریف کی۔

امریکی صدر نے غزہ میں استحکام برقرار رکھنے اور فلسطینیوں کی مدد کے لیے بھی قطر کے کردار کی تعریف کی۔

خبر  کے مطابق، امریکی صدر اور امیر قطر نے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جہاں گزشتہ سال امریکی افواج کے انخلا اور طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد سے انسانی بحران کا خدشہ ہے۔

قطری امیر نے امریکی وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقات کر کے اسلحہ کے فروخت اور دیگر فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

رہنماؤں نے 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کی امریکی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

امریکی اور قطری رہنماوں کی ملاقات کے بعد قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک واشنگٹن اور تہران کے نقطہ نظر کو ایک دوسرے سے قریب لانے کے لیے اپنے کھلے روابط کا استعمال کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے