برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن یوکرین کا دورہ کر کے اپنی حمایت کا اظہار کریں گے جس کی سرحدوں پر روس نے اپنی فوجیں جمع کر رکھی ہیں۔
وزیر اعظم کے دفتر نمبر 10 کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جانسن آج دارالحکومت کیف میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔
دورے کے دوران، جانسن روسی توانائی کے وسائل پر یوکرین کے انحصار کو کم کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے 88 ملین پونڈز کے نئے فنڈکی فراہمی کا اعلان بھی کریں گے۔
دورے سے پیشتر اپنے جائزے پیش کرنے والے جانسن نے بتایا کہ ’’موجودہ حالات میں ملکی نظام سے آگاہی حاصل کرنا ہر یوکیرینی شہری کا حق ہے۔ ایک دوست و جمہوری شراکت دار کی حیثیت سے برطانیہ ، یوکیرین کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والے کے برخلاف اس ملک کی خود مختاری کا تحفظ کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔
جانسن نے روس کو سفارتی حل کی تلاش اور مزید خون خرابہ ہونے کا سد باب کرنے کے لیے پس قدمی کرنےاور ڈائیلاگ کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکیرین کی موجودہ انتطامیہ کا تختہ الٹاتے ہوئے اپنے سے قریب کسی انتظامیہ کو لانے کے درپے ہونے کی اطلاع دینے والے برطانیہ نے کیف کو اینٹی ٹینک ہتھیار بھی روانہ کیے تھے۔
