ایکواڈور میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی اور 47 افراد زخمی ہوئے۔
دارالحکومت کیٹو کے مغرب میں 24 گھنٹے کی مسلسل بارش کے بعد ندی نالوں میں بہہ جانے کی وجہ سے سڑکیں کیچڑ کے ڈھیر کی ماہیت اختیار کر گئیں۔
اس حادثے میں اب تک 23 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو چکے ہیں۔
دارالحکومت کی میونسپلٹی سیکورٹی سیکرٹریٹ نے اعلان کیا کہ بہت سے مکانات کو نقصان پہنچا اور ساتھ ہی بجلی کی تاریں گر گئیں۔
علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی کاروائیا ں فائر فائٹرز، فوجیوں اور پولیس ٹیموں کی جانب سے جامع طریقے سے کی جارہی ہے۔
