English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوشہرہ پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید

القمر

نوشہرہ: جلوزئی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 2  اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختون خوا کے جلوزئی میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں موبائل انچارج اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے، لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے