ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹک ٹاک کو ‘کینسر’ قرار دینے والے فیروز خان بھی ٹک ٹاک پر آگئے

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی مخالفت کرتے کرتے خود بھی ایپ پر اکاؤنٹ بنا لیا۔

ٹک ٹاک کی مقبولیت میں جہاں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے وہیں ایپ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ناقدین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے جس میں کئی شوبز شخصیات شامل ہیں۔

اسی فہرست میں فیروز خان بھی شامل تھے جنہوں نے ایپ کے خلاف ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا۔

فیروز خان نے 2020 میں ٹک ٹاک کی کچھ ویڈیوز سے تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایپلی کیشن ایک کینسر ہے۔

تاہم اب اداکار خود ٹک ٹاک ایپ پر آگئے ہیں اور انہوں نے اپنی ویڈیو بھی لگانا شروع کر دی ہیں۔

محض 2 دن میں ان کے فالوورز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جب کہ ان کے اکاؤنٹ کو انتظامیہ کی جانب سے تصدیق شدہ بھی کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے فیروز خان کی پروفائل پر بلیو ٹک دیکھا جا سکتا ہے۔

@ferozekhan

واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹک ٹاک ایپ پر غیر اخلاقی مواد پھیلانے کے باعث کئی بار پابندی عائد کی گئی لیکن بعدازاں پابندی ہٹا بھی دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں