جاپان اور امریکہ نے، کوریا جزیرہ نما کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے کے لئے قریبی تعاون پر اتفاق کر لیا ہے۔
جاپان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ ہایاشی یوشیماسا نے دو طرفہ و علاقائی حالات کے بارے میں اپنے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
مذاکرات میں دونوں وزراء نے کوریا جزیرہ نما کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے کے لئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔
امریکہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں بلنکن نے شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کی مذمت کی اور انہیں اقوام متحدہ کے فیصلوں کے منافی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کوریا جزیرہ نما کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے کے لئے امریکہ جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
ہایاشی نے مذاکرات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ماہِ جنوری میں بڑھتے ہوئے میزائلوں تجربوں کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل جاپان کے امن و استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ شمالی کوریا نے مختلف اقسام اور مسافت کے 7 میزائل تجربے کئے اور جوہری و بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربات کے پلان کا بھی اعلان کیا تھا۔
مذاکرات میں دونوں وزراء نے یوکرائن کی سرحد پر روسی فوجوں کی تعیناتی پر بھی اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔
