English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کانگو میں بجلی کی تاریں گھروں اور بازار پر گر گئیں،26 افراد ہلاک

القمر

افریقی ملک کانگو میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گھروں اوربازار پرگرنے سے26 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرکے مطابق، کانگو کے دارالحکومت کنساشا میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گھروں اور بازار پر گرنے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئےجن  میں 24 خواتین شامل ہیں۔

کانگوحکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک افراد میں زیادہ تربس کا انتظارکرنے والے اورتاجرتھے۔

کانگو کے بجلی کے محکمے کی جانب سے جاری بیان میں حادثے کا سبب طوفانی بارش اورآسمانی بجلی گرنے کوقراردیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے