English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہندو کش میں ریکٹل اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 9 بج کر 16 منٹ پر محسوس کیے گئے اور اس کا مرکز افغانستان تھا۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کی گہرائی 210 کلو میٹر تھی، اس کا طول البلد 71.10 شرقی اور عرض البلد 35.63 شمال میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اور اس سے قریبی شہروں راولپنڈی، ٹیکسلا، سرگودہ، چینیوٹ، اور حافظ آباد میں محسوس کیے گئے۔

ادھر خیبر پختونخوا کے شہر پشاور، چار سدہ، سوات، مردان، سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔

Image

بھارتی میڈیا کے مطابق پڑوسی ملک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

14 جنوری کو اسلام آباد اور ملک کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹل اسکیل پر اس کی شدت 5.6 تھی۔

گزشتہ ماہ یکم جنوری کو بھی پاکستان کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ریکٹل اسکیل پر اس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔

منبع: ڈان نیوز

The post اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے