انڈیا کے سوشل میڈیا صارفین کوشش تو بہت کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کیخلاف دنیا میں پراپیگنڈا کریں، تاہم انھیں اس میں کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔ سچائی سامنے آتی ہے تو انھیں ہمیشہ شرمسار ہی ہونا پڑتا ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی جا رہی ہے جس میں انہوں نے بتانے کی کوشش کی کہ بلوچستان میں ہونے والی ایک حالیہ جھڑپ کے دوران پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈر کیپٹن دانیال شہید ہوگئے ہیں۔
ان خبروں کے ساتھ ہی ایک صارف نے کیپٹن دانیال کی ایک تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ یہ مرنے والے کیپٹن دانیال ہیں۔ اب بھارتی صارف کی بری قسمت کہ جس شخص کی تصویر کو اس جھوٹی خبر کے ساتھ جوڑا جارہا تھا اس شخص نے خود ہی ان خبروں پر ردعمل دیدیا کیوں کہ وہ شخص اور کوئی نہیں بلکہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار عثمان مختار ہیں۔
Okaaayyyyy then. pic.twitter.com/98U5WgYy5Z
— Usman Mukhtar (@MukhtarHoonMein) February 5, 2022
عثمان مختار نے ٹویٹر پر بھارتی صارف کی جانب سے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں جھڑپ کے دوران کیپٹن دانیال کی ہلاکت کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “اچھا پھر”۔
اپنی دوسری ٹویٹ میں انہوں نے کہا “پراپیگنڈہ کرنے والے اپنی اوقات میں رہیں ، میں زندہ ہوں”۔
Dear Propagandas – I’m alive. Please behave.
— Usman Mukhtar (@MukhtarHoonMein) February 5, 2022
یاد رہے کہ اداکار عثمان مختار نے حال ہی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ایک پراجیکٹ ڈرامہ سیریل “صنف آہن” میں بطور میجر دانیال کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اسی ڈرامہ میں یونیفارم میں کھینچی گئی ان کی ایک تصویر کو انڈین سوشل میڈیا صارفین نے حقیقت کا کیپٹن دانیال سمجھ کر اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانے کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوئے تھے جبکہ اس دوران15 سے زائد دہشت گرد مارے گئے تھے۔
