English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب پولیس پر دوان ڈیوٹی ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد

القمر

 لاہور: پنجاب پولیس نے اہلکاروں پر دوان ڈیوٹی ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ساتھ ہی پب جی گیم کو بین کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو سفارشات ارسال کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شکایت پورٹل پر دوران ڈیوٹی پولیس ملازمین کے ’’ٹک ٹاک‘‘ استعمال کرنے کی شکایتیں سامنے آنے پر پنجاب پولیس نے دوران ڈیوٹی ملازمین کو ’’ٹک ٹاک‘‘ ایپلی کیشن کے استعمال سے روک دیا۔

اے آئی جی آپریشنز پنجاب کی طرف سے پنجاب بھر کے تمام آر پی اوز کو مراسلہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ طرز عمل سوشل میڈیا پر محکمہ پولیس کی نرم شبیہ اور وقار کو مجروح کرتا ہے، عدم تعمیل کی صورت میں سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ساتھ ہی پنجاب پولیس نے محکمہ داخلہ پنجاب کو پب جی گیم بین کرنے کے حوالے سے سفارشات پیش کر دیں۔ مراسلہ ایڈیشنل آئی جی آپریشن کی جانب سے محکمہ داخلہ کو بھجوا دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ 19 تاریخ کو کاہنہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کی وجہ آن لائن گیم پب جی بنا، پب جی گیم کے باعث ماضی میں بھی کاہنہ قتل کیس جیسے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تھانہ شمالی چھاونی، تھانہ جنوبی چھائونی، تھانہ کاہنہ اور تھانہ نواں کوٹ میں بپ جی گیم کے باعث قتل و اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے مقدمات درج ہیں، پب جی کو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے بین کر دینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے