ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیدہ طوبیٰ نے عامر لیاقت حسین سے اپنی راہیں جدا کر لیں

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ انور نے اپنے شوہر سے راہیں جدا کرتے ہوئے ان سے خلع لے لی ہے۔

خیال رہے کہ طوبیٰ انور مشوہر اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ طوبیٰ انور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں تصدیق کی ہے کہ انہوں نے عامر لیاقت حسین سے خلع لے لی ہے۔

سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی ٹویٹر اور انسٹاگرام پوسٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ میرے قریبی رشتہ دار اور دوست جانتے ہیں کہ انہوں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

اداکارہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے علیحدگی کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ انہیں صلح کی کوئی وجہ صورت نظر نہیں آئی، اس کے بعد انہوں نے مجبور ہو کر خلع لی ہے۔

 

 

A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)

طوبیٰ انور نے اپنے مداحوں اور میڈیا سے درخواست کی کہ ان کے مشکل ٹائم کا بھرم رکھ کر ان کی ذاتی زندگی کا بھی خیال رکھا جائے۔

سیدہ طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ان کے لئے یہ مشکل وقت ہے، مگر انہیں یقین ہے کہ خدا ہر کسی کے لئے ہمیشہ اچھے ہی فیصلے کرتا ہے۔

طوبیٰ انور کی جانب سے شوہر عامر لیاقت حسین سے خلع کی تصدیق کی پوسٹس پر کئی شوبز شخصیات، صحافیوں اور مداحوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں