English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر ایردوان کا کورونا تیسٹ نیگیٹو آ گیا

القمر

صدر رجب طیب ایردوان  نے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے    کے بارے میں  سماجی رابطوں کے پیجز پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

جناب ِ صدر  نے لکھا ہے کہ’’اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ  گزشتہ دو دنوں میں  کیے گئے پی سی آر ٹیسٹوں کے نتائج منفی آئے ہیں۔  میں اس دوران  ہمارے وطن اور دنیا  بھر کے چاروں گوشو ں سے   پر خلوص پیغامات کے ساتھ  ہمارے حوصلے بلند کرنے والے تمام تر بہن بھائیوں کا مشکور و ممنون ہوں۔ اللہ کریم ہمارے اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارگی کو  قائم و برقرار رکھے۔انشااللہ   میری اہلیہ بھی اس بیماری سے جلد ہی نجات پا لے گی۔ ‘‘

دوران  بیماری  بڑی حساسیت کے  ساتھ ان کی دیکھ بھال  کرنے والی   ہیلتھ ٹیم کا شکریہ ادا کرنے والے  صدر ایردوان نے شعبہ صحت کے  تمام تر کارکنان کو سلام پیش کرتے ہوئے  اس مرض سے نبرد آزما  تمام تر  مریضوں کی فی الفور شفایابی کی دعا کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے