English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

كراچی كوئٹہ قومی شاہراہ وڈھ كے قريب مختلف حادثات ميں 3 افراد جاں بحق 

القمر

خضدار: كراچی كوئٹہ قومی شاہراہ وڈھ كے قریب مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق كراچی كوئٹہ آر سی ڈی قومی شاہراہ پر تحصیل وڈھ كے علاقوں میں 3 مختلف حادثات پیش آئے جس میں مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جبكہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ ٹک كراس كے مقام پر فیلڈر كار اور موٹرسائیكل كے درمیان تصادم كے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا حادثہ كلی براہمزائی كے مقام پر كوچ اور موٹرسائیكل كے درمیان پیش آیا جس كے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت عبدالمالک مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں تیسرا حادثہ وڈھ سونارو پاٹ ندی كے مقام پر پیش آیا جس میں ركشہ الٹنے سے محمد شریف گرگناڑی جاں بحق جاں ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے