English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک صدر 14 تا 15 فروری متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

القمر

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے 24 نومبر 2021 کو ترکی کے دورے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان 14تا15 فروری کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا جوابی دورہ کریں گے۔

صدر ایردوان اپنے دورے کے دوران ابوظہبی اور دبئی میں ملاقاتیں سر انجام دیں گے۔

جناب ایردوان  دبئی ایکسپو میں "ترک نیشنل ڈے” کا افتتاح کریں گے اور کاروباری حضرات کے ساتھ یکجا ہوں گے۔

اس کے علاوہ 24  نومبر 2021 دونوں ممالک کے درمیان شروع ہونے والے سرمایہ کاری کے عمل کے بعد نئے معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے