English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ختم نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

القمر

ملتان: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ غیرآئینی طریقے سے حکومت کو ختم نہیں کریں گے، ہم سسٹم کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ملتان میں صحافیوں سے  بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ غیرآئینی طریقے سے حکومت کو ختم نہیں کریں گے، ہمیں جمہوری تبدیلی کیلئے ابتدائی رابطوں کے اچھے نتائج ملے ہیں، ہم جلد ہی حکومت کے خلاف اپنے ووٹ پورے کرلیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے جرگے میں عدم اعتماد کے جزیات طے کئے جائیں گے، ہم سسٹم کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

بھارت میں حجاب پر پابندی کے حوالے سے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سے ان کا حق چھینا جارہا ہے، آزادی کے نام نہاد دعوے دار حجاب کا حق نہیں دیتے، وہاں جس بچی نے حجاب کی لاج رکھی ہے اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آئندہ جمعے کو پورے ملک میں یوم حجاب منایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے